مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ایکس نے اعلان کیا ہے کہ لائیو اسٹریمنگ فیچر صرف پریمیم سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہوگا، اس کا اطلاق کب ہوگا اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
ایلون مسک نے 2022 میں ایکس کی ملکیت حاصل کرنے کے بعد کئی بڑی تبدیلیاں کی ہیں، جن میں پرانے تصدیق شدہ مصدقہ صارفین کو ختم کرنا، مصدقہ اکآنٹ کے لئے معاوضہ لینا اور ویب سائیٹ کا نام بدلنے جیسی اہم تبدیلیاں شامل ہے۔
ایکس اب اپنے صارفین کو لائیو اسٹریمنگ جیسی خصوصیات کے ذریعے سبسکرائب کرنے کی ترغیب دے رہا ہے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے انسٹاگرام، فیس بک، یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریمنگ کے لیے کسی پریمیم سبسکرپشن کی ضرورت نہیں۔
اس تبدیلی کے بعد ایکس واحد پلیٹ فارم بن جائے گا جو لائیو اسٹریمنگ کو پریمیم سبسکرپشن کے ساتھ منسلک کرے گا۔ تاہم ایکس نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ تبدیلی کب سے نافذ ہوگی۔
ایکس کا یہ اقدام ان صارفین کو متاثر کرے گا جو اپنے خیالات کا براہ راست پہچانے اور فالوورز کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے لیے لائیو اسٹریمنگ کا استعمال کرتے ہیں۔ اب انہیں اس کے لیے ادائیگی کرنی ہوگی۔