بھارتی ٹی وی معروف اداکارہ حنا خان میں تیسرے مرحلے کے بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس کی تصدیق انہوں نے خود کی ہے۔
حنا خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ حالیہ افواہوں کے پیش نظر میں کچھ باتیں شیئر کرنا چاہتی ہوں، کہ مجھے بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور یہ تیسرے مرحلے پر ہے۔
حنا خان لکھتی ہیں کہ مشکل علاج کے باوجود میں مضبوط اور پرعزم ہوں، میرا علاج شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ اس مشکل مرحلے میں ان کے علاج معالجے کو نجی رکھنے کے حق کا احترام کیا جائے۔ علاج کے دوران وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزاروں گی۔ برائے مہربانی اپنی محبتوں اور عنایات کو قائم رکھیں اور میرے لیے دعا کریں۔
سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد بالی ووڈ سے منسلک شخصیات اور مداح کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور انہیں مضبوط رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔