بالی ووڈ کی باربی ڈول کہی جانے والی اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے عروج کے دنوں میں تقریباً تمام ہی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن انہوں نے وویک اوبیرائے کے ساتھ کوئی فلم نہیں کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف 20 سال سے زیادہ عرصے سے بالی ووڈ میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز 2003 میں فلم ‘بوم’ سے کیا۔
کترینہ کیف نے اپنے دو دہائیوں کے طویل کیریئر میں کئی بہترین فلموں میں کام کیا۔ اپنی اداکاری کے علاوہ انہوں نے اپنی خوبصورتی سے بھی مداحوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔
باربی ڈول کہی جانے والی اداکارہ نے شاہ رخ خان، اکشے کمار، عامر خان اور سلمان خان جیسے مشہور اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔ لیکن وویک اوبیرائے کے ساتھ کوئی فلم نہیں کی۔
اس حوالے سے کترینہ نے ایک بار کہا تھا کہ وہ وویک کے ساتھ فلمیں نہیں کریں گی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سلمان خان کی وجہ سے کترینہ کیف نے کبھی وویک اوبرائے کے ساتھ کوئی فلم نہیں کی۔ لیکن کترینہ کا کہنا ہے کہ سلمان خان کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں۔
بات سلمان خان اور ایشوریہ رائے بچن کے افیئر سے شروع ہوتی ہے۔ایک وقت تھا جب سلمان اور ایشوریہ کے تعلقات کا فلمی حلقوں میں بہت چرچا تھا۔ لیکن بعد میں کسی وجہ سے دونوں کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ اس کے بعد ایشوریا کا نام وویک اوبرائے سے جوڑا گیا۔ وویک اوبرائے نے پریس کانفرنس میں سلمان خان پر الزام تراشی کی لیکن ایشوریا کا وویک کے ساتھ رشتہ بھی قائم نہیں رہا۔
کہا جاتا ہے کہ کترینہ کیف کو وویک اوبرائے اور ایشوریا رائے کے تعلقات اور وویک اور سلمان خان کے درمیان جھگڑے کے بارے میں سب ہی کچھ معلوم ہے۔
2009 میں فلم راج نیتی کی شوٹنگ کے دوران کترینہ نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا تھا کہ انہیں ؔنہیں لگتا کہ کبھی وویک اوبرائے کے ساتھ کام کروں گی۔ وویک نے سلمان کے ساتھ غلط کیا ہے۔
اس معاملے پر کترینہ کیف نے بھی کہا تھا کہ وویک اوبرائے کے ساتھ کام نہ کرنا ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ سلمان خان کا اس فیصلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ان دنوں کترینہ سلمان کے ساتھ رشتے میں تھیں۔ تاہم یہ رشتہ بھی بعد میں ٹوٹ گیا۔