بھارت میں کوئی بھی واقعہ ہو تو اسے پاکستان کو ملوث کیا جاتا ہے۔ اس کی نئی مثال ممبئی میں سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے معاملے میں سامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے معاملے میں عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے، جس میں لارنس بشنوئی گینگ کے ارکان کی جانب سے بالی ووڈ سپر اسٹار کے قتل کی سازش کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
پنویل مجسٹریٹ کورٹ میں 350 صفحات طویل اس چارج شیٹ میں پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے قتل جیسے منصوبہ بند حملے کی تفصیلات دی گئی ہیں۔
چارج شیٹ میں دھننجے تاپ سنگھ، گوتم ونود بھاٹیہ، واسپی محمود خان عرف چائنہ ، رضوان حسن عرف جاوید خان اور دیپک ہوا سنگھ عرف جان والمیکی کو ملزم قرار دیا گیا ہے
پولیس نے چارج شیٹ میں موبائل فونز، واٹس ایپ گروپ فارمیشنز، ٹاور لوکیشنز اور عینی شاہدین کی آڈیو اور ویڈیو کالز کی تکنیکی تحقیقات سمیت انٹیلی جنس معلومات کے مکمل تجزیے کے دعوے کے ساتھ کہا ہے کہ سلمان خان کو پاکستان سے لائے گئے ہتھیاروں سے مارنے کا منصوبہ بنایا گیا۔