اہم ترین

ہر پاکستانی 2 لاکھ 75 ہزار روپے کا مقروض

پاکستان پر اندرونی اور بیرونی قرضوں کا کل حجم 67 ہزار 816 ارب روپے ہو گیا ہے ۔ اس طرح پاکستان کا ہر شہری لگ بھگ 2 لاکھ 75 ہزار روپے کا مقروض ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس مئی میں ملک پر کل قرضوں کا حجم 58 ہزار 964 ارب روپے تھا۔ جو کہ ایک برس کے دوران 15 فیصد بڑھا ہے۔ اپریل 2024 میں قرضے کی مالیت 66083 ارب روپے تھی۔

اپریل 2024 تک ملک پر اندرونی قرضوں کا حجم 46 ہزار 208 ارب روپے تک پہنچ گیا جو کہ گشتہ برس کے مقابلے میں 24.7 فیصد زیادہ ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دوسری جانب مئی 2024 کے اختتام پر پاکستان پر بیرونی قرضوں کا حجم 21 ہزار 608 ارب روپے ہوگیا ۔ جب کہ گذشتہ سال مئی کے مہینے کے اختتام پر یہ 21908 ارب روپے تھا۔ اس طرح ملک کے مجموعی بیرونی قرض میں 300 ارب روپے کی کمی آئی ہے۔

پاکستان