اہم ترین

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 5 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے مقابلے کی آڑ میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے پانچوں نوجوانوں کو کلگام کے علاقوں مدرگام اور فریسل چنیگان میں سرث آپریشن کی آڑ میں قتل کیا۔

فریسل چنیگان مٰں چار نوجوانوں نے جام شہادت نوش کیاجب کہ اتوار کی صبح مدرگام میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے کیمیائی مواد سے تباہ کیے گئے مکان کے ملبے سے ایک نوجوان کی لاش ملی۔

مقامی میڈیا کے مطابق شہید نوجوانوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ علاقے میں جبر اور بربریت کی حقیقت کو دبانے کے لئے علاقے میں بھر میں موبائل فون سروس اور انٹر نیٹ بھی بند کردیا گیا ہے

پاکستان