مراکش میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے کمپیوٹر پر تیار کی گئی خاتون کنزیٰ لائیلی نے دنیا کی پہلی “مِس آرٹیفشل انٹیلی جنس” کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
العربیہ کے مطابق “مِس آرٹیفشل انٹیلی جنس” مقابلے میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی جانب سے مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی دنیا بھر کی 1500 دیگر غیر حقیقی امیدواروں نے شرکت کی۔
فیصلہ کرنے والی جیوری کے ارکان مراکش میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے کمپیوٹر پر تیار کی گئی کنزیٰ لائیلی کو پہلی “مِس آرٹیفشل انٹیلی جنس” کے ٹائٹل کا حقدار قرار دیا۔
کنزیٰ نے جیت کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ “میں اس بات پر نہایت ممنون ہوں کہ مجھے مصنوعی ذہانت کے تخلیق کاروں کا شکریہ ادا کرنے کا موقع دیا گیا۔ یہ سفر اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اپنے مستقبل کی تشکیل کے لیے جدّت ، تعاون اور معیارات کی سطح بلند کرنے کی جانب گامزن ہیں”۔
کنزیٰ کے “انسٹاگرام” اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 1.9 لاکھ ہے۔ جب کہ یہ دنیا کی 7 مختلف زبانوں میں ات کرسکتی ہے۔