اہم ترین

بھارتی مسلمانوں کو شرم آنی چاہیے : مسلم سیاستدان نے بڑی بات کردی

بھارت کے مسلمان سیاستدان اسد الدین اویسی نے ملک کی آبادی کے لحاظ سے اسمبلیوں میں مسلمانوں کی انتہائی کم نمائندگی کو مسلمانوں کے لئے شرمناک قرار دے دیا۔۔

اسد الدین اویسی کا تعلق پاکستان سے چھینی گئی ریاست حیدر آباد دکن سے ہے۔ ان کی سیاسی جماعت اے آئی ایم آئی ایم کئی دہائیوں سے وہاں فعال ہے لیکن اب اس سیاسی جماعت نے بھارت کے دیگر علاقوں میں بھی اپنی سرگرمیان شرعو کردی ہیں۔

بھارت میں دیگر مسلمان سیاستدانوں کے برعکس اسد الدین اویسی کو عام طور پر مسلمانوں کا نمائندہ سیاستدان سمجھا جاتا ہے۔ اور وہ بھی اپنے اس تاثر کو مزید پختہ کرتے جارہے ہیں۔

اپنے بیانات کی وجہ سے مشہور بھارتی سیاستدان نے ایک تقریب کے دوران ملک کی آبادی کے لحاظ سے اسمبلیوں میں مسلمانوں کی انتہائی کم نمائندگی کو مسلمانوں کے لئے شرمناک قرار دے دیا۔۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میں مسلم کمیونٹی کی آبادی 14 فیصد ہے، لیکن 4 فیصد بھی رکن پارلیمنٹ نہیں۔ یہ مسلمانوں کے لیے شرم کی بات ہے۔

پاکستان