اہم ترین

فلم میں معاوضے کے لئے کام نہیں کرتی: کرینہ کپور

بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ فلم میں کام کرنے کا معاوضہ کروڑوں میں لیتی ہیں لیکن اس کے باوجود فلم نگری میں جدو جہد کررہی ہیں۔

کرینہ کپور خان کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہیں ناظرین نہ صرف ان کی اداکاری بلکہ ان کے صاف گوئی کے انداز کی وجہ سے بھی پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ میں دو دہائیوں سے اپنا مقام برقرار رکھا ہوا ہے۔

دی ویک نامی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا کہ وہ پیسوں کے لیے کسی فلم کا انتخاب نہیں کرتیں۔ ان کے لئے کردار اہم ہوتا ہے۔ یہ میرے مزاج پر منحصر ہے، یہ اس بات پر ہے کہ فلم کیا ہے، مجھےکس قسم کے کردار کی پیشکش کی جارہی ہے، بالی ووڈ مٰں اب میں اس مقام پر ہوں کہ ایسا کرسکتی ہوں۔

ایک فلم کے 10 سے 15 کروڑ روپے تک معاوضہ لینے والی کرینہ کپور سے ان کی دولت اور اثاثوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت جہاں موجود ہیں ، وہ ان کے شوہر کا گھر ہے، میں صرف اور صرف محنت کررہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر سید علی خان ایک دوسرے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ایک دوسرے کی پریشانی پر خیال رکھتے ہیں ۔

کرینہ نے کہا کہ کئی بار ایسا ہوتا ہے سیف اور وہ ایک ہی گھر میں رہنے کے باوجود ایک دوسرے سے نہیں مل پاتے ہیں۔ کیونکہ کام کی وجہ سے ہم دونوں کی شفٹیں الگ الگ ہوتی ہیں۔ اس سے ان کے کام اور رشتے پر کافی دباؤ پڑ جاتا ہے ۔

گھریلو جگھڑوں پر کرینہ نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں سے ہمارے درمیان بہت لڑائیاں ہوئیں اور ہوتی رہتی ہیں۔ یہ جھگڑے چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہوتے ہیں۔ ہم پیسے یا کسی اور چیز پر کبھی نہیں لڑتے، ہماری زیادہ تر لڑائیاں وقت کو لے کر ہوتی ہیں۔ کیونکہ ہم ایک دوسرے کو زیادہ وقت نہیں دے پاتے۔

پاکستان