اہم ترین

عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیک دے گی: مفتی تقی عثمانی

معروف اسلامی اسکالر اور شیخ الحدیث مفتی محمد تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیک دے گی۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اس وقت سیاسی اور اقتصادی بحرانوں کا شکار ہیں، سیاسی اعتبار سے انتشار میں مبتلا ہیں، اقتصادی اعتبار سے بہت نیچے جا چکے ہیں۔ اس وقت ملک کے حالات ایسے ہیں کہ ہر شخص میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ میں دین کا طالب علم ہوں قرآن پاک میں ہے کہ کسی بھی وجہ سے مایوس نہ ہوں۔

مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی نظام کے ذریعے اسلامی نظام لانا مشکل لگتا ہے، دنیا میں انقلاب صرف حکومت کے ذریعے نہیں آتے، عوام کے ذریعے بھی آتے ہیں،عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیک دے گی۔

عالم دین کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے غلام ہیں۔جس کی وجہ سے آج ہمارے بچے مقروض ہیں۔ ہم۔مغرب کو اپنے لیے آئیڈیل بنا لیا ہے۔ ان حالات سے نکلنے کے لیئے ہمیں اپنی سوچ کارخ تبدیل کرنا ہوگا۔

مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ سود کی لعنت دنیا میں صدیوں سے مسلط ہے اس کامرکزیورپ اوروال اسٹریٹ میں ہے۔ اس شکنجے سے نکلنے کے لیئے پلان ہونا چاہیئے ۔سارے بینک اپنے آپ کو اسلامی طرز پر ڈھال لیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

عالم دین کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کے باہمی اتحاد اور اتفاق سے ہی امپورٹڈ مصنوعات کا مسئلہ حل کرسکتے ہیں۔خاص طور پر ایسے دشمنوں کی چیزیں جو مسلمانوں کا گلا کاٹ رہی ہیں۔ مغرب کی غلامی سے نکلنے کے لئے پاکستانیت کو فروغ دینا ہوگا۔

پاکستان