اہم ترین

امیتابھ بچن 34 سال سے کس کے لئے بھاگ رہے ہیں ؟؟

بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن 81 سال کی عمر میں بھی متحرک ہیں۔ حال ہی میں ان کی کالکی 2898 اے دی نے باکس آفس پر ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے مزاح کا سوشل میڈیا پر بھی کوئی مقابلہ نہیں، جس کا ثبوت انہوں نے اپنی تازہ ترین ویڈیو نے دیا ہے۔ اس میں وہ مداحوں کو بتا رہے ہیں کہ وہ 34 سال سے ایک ہی کام کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر دو پوسٹس میں شیئر کیا گیا ہے جو ان کی فلم اگنی پتھ کی ہے۔ پہلی پوسٹ میں انہوں نے کیپشن میں لکھا، ابھی بھی کام کے لیے بھاگ رہا ہوں۔

دوسری پوسٹ میں انہوں نے کیپشن دیا، ابھی بھی اگنی پتھ سے بھاگ رہا ہوں۔ اگنی پتھ سے اب تک میں کام کے لیے بھاگ رہا ہوں۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک مضحکہ خیز ایموجی شیئر کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو کے ساتھ ہی امیتابھ بچن کے مداح بھی دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ جناب آپ نے سب کی سوچ دکھا دی ہے۔ اداکارہ شلپا شروڈکر نے لکھا کہ آپ کمال کے ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا، بالی ووڈ میں بھاگنے کا انداز آپ جیسا کسی کا نہیں ۔ انسٹاگرام پر ان کے ایک مداح نے لکھا کہ ہر کوئی آپ کے پیچھے بھاگ رہا ہے۔

یاد رہے کہ نوے کی دہائی میں اگنی پتھ فلم کے بعد امیتابھ بچن نے وقفہ لے لیا تھا لیکن جس کے بعد انہیں کافی مالی مسائل کا سامنا کرنا پرا تھا کیونکہ اس وقت اگنی پتھ اور ان کے ساتھ ہی ریلیز ہونے والی فلموں نے خاص بزنس نہیں کیا تھا۔

پاکستان