اہم ترین

کپتانی کا نہیں سوچتا بس عزت سے کھیلنا چاہتا ہوں، شاہین آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ کپتانی آنے یا جانے سے متعلق نہیں سوچتے بس عزت سے پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں۔

کراچی میں انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کے آگاز پر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹر کا کھیل ریڈبال کھیل کر بہتر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہورہا ہے اس کو نہیں دیکھتا منفی چیزوں کا علم نہیں۔۔۔۔ میرا کام ہے کرکٹ کھیلنا میں عزت سے کرکٹ کھیلوں گا، ٹیم کے گیارہ کھلاڑی دوست ہیں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ میری تربیت اچھی ہے میں ہمیشہ ملک کےلیے فاٸٹ کرتا ہوں، ہمیشہ ملک کے لیے کھیلتا چاہتا ہوں منفی چیزیں کبھی ٹیم میں نہیں لاتا، مجھے نہیں معلوم کہ میں ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ ہورہا ہوں

پاکستان