اہم ترین

استری 2 کی ریکارڈ توڑ کامیابی؛ 4 دن میں 200 کروڑ روپے کی کمائی

شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی ہارر کامیڈی فلم فلم استری 2 نے بھارت میں بڑے بڑے ستاروں کی فلموں کو پیچھ چھوڑ دیا۔۔ فلم ہر روز کمائی کا نیا ریکارڈ بنارہی ہے۔

دنیا بھر میں 15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم استری 2 شائقین کو خوب محظوظ کر رہی ہے۔

استری 2 کا 14 اگست کو اسکریننگ کیا گیا تھا اور فلم 15 اگست کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم نے اسکریننگ اور ریلیز کے دن کے ساتھ 76.5 کروڑ روپے کی زبردست اوپننگ کی۔ فلم نے دوسرے دن 41.5 کروڑ روپے اور تیسرے دن 54 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

اب چوتھے دن کے اعداد و شمار بھی سامنے آگئے ہیں۔ استری 2 نے چوتھے دن 55 کروڑ روپے کی شاندار کمائی کی ہے۔

شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی فلم ‘استری 2’ صرف چار دنوں میں 200 کروڑ کے کلب میں داخل ہو گئی ہے۔ فلم نے صرف بھارت میں کل 227 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

پاکستان