بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اب وہ گھر بیچنے کو تیار ہیں جس میں انہوں نے کچھ ہی مہینوں پہلے ظہیر اقبال سے شادی کی تھی
گزشتہ چند ماہ کے دوران سوناکشی سنہا سرخیوں کی زینت رہی ہیں۔ ایک بار پھر سونا گرل کا نام سرخیوں میں ہے۔ لیکن اس بار یہ شوہر، شادی یا خاندان کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے گھر سے متعلق ہے۔
ہم بات کر رہے ہیں اس شاندار اپارٹمنٹ کی جہاں سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی خصوصی رسومات مکمل کی تھیں۔ ظہیر اقبال بھی ان کے ساتھ اسی گھر میں موجود تھے۔ خبر یہ ہے کہ سوناکشی سنہا نے اپنا پرتعیش باندرہ اپارٹمنٹ بیچنے کی مکمل تیاریاں کر لی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی ایک رئیل اسٹیٹ ایجنسی نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ 42 ہزار مربع فٹ کا شاندار اپارٹمنٹ فروخت کے لیے تیار ہے۔ یہ اپارٹمنٹ باندرہ ویسٹ میں واقع ہے۔ جس سے سمندر کا خوبصورت کنارہ بھی ہوتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اپارٹمنٹ کی قیمت تو 5 کروڑ روپے ہے لیکن ویڈیو میں اپارٹمنٹ کی قیمت 25 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوناکشی سنہا کے مداحوں نے قیاس آرائی شروع کر دی کہ یہ وہی اپارٹمنٹ ہے جہاں سوناکشی سنہا کی شادی کی رسومات مکمل کی گئی تھیں۔
سوناکشی سنہا تقریباً ایک سال قبل اس گھر میں شفٹ ہوئی تھیں۔ تب بھی انہوں نے یہ معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ جس عمارت میں سوناکشی سنہا کا اپارٹمنٹ ہے، اسی عمارت میں سوناکشی سنہا نے ایک اور اپارٹمنٹ 11 کروڑ روپے میں لیا ہے۔