اہم ترین

اجے دیوگن کی سنگھم اگین میں بھارتی سینما کی تاریخ کا سب سے مہنگا سین

پربھاس کی ‘کالکی 2898 اے ڈی کو بھارتی فلم انڈسٹری کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم کہا جاتا ہے۔ لیکن بھارتی سینما کے مہنگے ترین سین والی فلم کا ریکارڈ ایک اور اداکار کے پاس چلا گیا ہے۔

بھارتی سنیما کی تاریخ میں کئی ایسی فلمیں بنی ہیں جن کا بجٹ 500 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ پربھاس کی ‘کالکی 2898 اے ڈی’ کو بھارتی فلم انڈسٹری میں بننے والی اب تک کی سب سے مہنگی فلم سمجھا جاتا ہے۔ لیکن 2024 میں ہی ایک ایسی فلم باکس آفس پر دھوم مچانے جارہی ہے جو کم بجٹ ہونے کے باوجود بھارتی سینما میں سب سے مہنگے سین والی فلم کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والی ہے۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران ‘جوان’، ‘آر آر آر’ اور ‘کالکی 2898 اے ڈی’ جیسی بڑے بجٹ کی فلمیں دھوم مچا رہی ہیں۔ جہاں شاہ رخ خان کی ‘جوان’ کا بجٹ 300 کروڑ روپے اور رام چرن کی ‘آر آر آر’ کا بجٹ 550 کروڑ روپے ہے، پربھاس کی ‘کالکی 2898 اے ڈی’ 600 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی ہے۔ لیکن سب سے مہنگے سین والی فلم کا اعزاز 250 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ والی فلم نے لے لیا ہے۔

بھارتیئ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن کی فلم ‘سنگھم اگین’ 250 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت سے بنائی گئی ہے۔

روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی سنگھم اگین کے پورے بجٹ کا 10 فیصد یعنی 25 کروڑ روپے اس کے آخری سین پر خرچ ہو چکے ہیں۔ اس سے پہلے کسی بھی بھارتی فلم میں کسی ایک سین کے لیے اتنی بڑی رقم خرچ نہیں کی گئی۔

پاکستان