اہم ترین

اب فون استعمال کرنے کا انداز بدلے گا، اینڈرائیڈ 15 آرہا ہے نئے فیچرز کے ساتھ

گوگل نے حال ہی میں اپنا نیا اسمارٹ فون پکسل 9 سیریز لانچ کیا ہے۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ گوگل اپنے فون کے ساتھ اینڈرائیڈ 15 کو بھی رول آؤٹ کر سکتا ہے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اینڈرائیڈ 15 کے لیے صارفین کو طویل انتظار کرنا پڑا۔ لیکن اب اینڈرائیڈ 15 کے حوالے سے ایک بڑی اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔ اسے بہت سے فیچرز کے ساتھ جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔

ٹیک کرنچ کے مطابق گوگل اکتوبر 2024 میں نئی اینڈرائیڈ اپ ڈیٹ جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ گوگل نے یہ اطلاع ایک ریلیز نوٹ کے ذریعے دی ہے۔ تاہم اکتوبر میں اسے کب ریلیز کیا جائے گا اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ۔قیاس کیا جا رہا ہے کہ گوگل اکتوبر کے وسط میں اینڈرائیڈ 15 لانچ کر سکتا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ نئے اینڈرائیڈ رول آؤٹ کے ساتھ اسے سب سے پہلے گوگل پکسل میں دیا جائے گا۔ ون پلس، سام سنگ اور دیگر سمارٹ فون برانڈز کو تھوڑا اور انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ کہا جارہا ہے کہ اینڈرائیڈ 15 اپ ڈیٹ میں کئی نئے فیچرز بھی فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔جن میں بیٹری کی صحت کا فیصد، حساس ایپس کو چھپانے کے لیے پرائیویٹ جگہ، لاک اسکرین ویجیٹ، بلوٹوتھ اوراکاسٹ کے لیے سپورٹ اور بہت کچھ شامل ہے۔

اینڈرائیڈ صارفین کو اینڈرائیڈ 15 اپ ڈیٹ میں بہت کچھ ملنے والا ہے جس کا صارفین کو کافی عرصے سے انتظار تھا۔ یہ اپ ڈیٹ صرف چند دنوں میں متعارف کرایا جائے گا، جس کے بعد صارفین کے اپنے اسمارٹ فونز کے استعمال کا طریقہ بھی بدل جائے گا۔

پاکستان