اہم ترین

ایپل نے درجنوں ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا

دنیا کی صف اول کی ٹیک کمپنی ایپل نے ایپل بوکس ایپ اور ایپل بک اسٹور سے درجنوں لوگوں کو ہٹا دیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ایپل بکس اب کمپنی کی ترجیح نہیں رہی۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل میں برطرفی جیسے اقدامات جلدی نہیں کیے جاتے۔ لیکن اب ٹیک کمپنی نے ایپل بکس اور ایپل بک اسٹور سے منسلک ملازمین کی برطرفی شروع کردی ہے۔

ٹیک کمپنی میں کی جانے والی اس چھانٹی سے کئی سینئر افسران بھی متاثر ہوئے ہیں۔ سینئر نائب صدر ایڈی کیو کے سروسز گروپ سے بھی کئی لوگوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔

بلوم برگ نے کمپنی کے ایک ملازم کے حوالے سے کہا ہے کہ کمپنی کو اب ایپل بکس اور ایپل بک سٹور سے زیادہ توقعات نہیں۔ تاہم وہ ابھی تک انہیں چلانا جاری رکھے گا۔

اس سے قبل ایپل نے سیلف ڈرائیونگ کار پروجیکٹ شروع کیا تھا۔ اس کی ناکامی کے بعد سینکڑوں لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔

پاکستان