بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دوسرے ٹیسٹ سے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کر دیاگیا ہے ۔ ان کی جگہ میر حمزہ کو تیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جب کہ مسٹری اسپنر ابرار احمد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
تیم کا اعلان کرتے ہوئے وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی ابھی باپ بنے ہیں، ہم چاہتے ہیں شاہین اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں، شاہین آفریدی کے ساتھ اظہر محمود کام کر رہے ہیں، شاہین آفریدی تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔