اہم ترین

پاکستان دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی مشکل صورت حال سے دوچار

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ بھی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ گرآنڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز مٰں 274 رنز کے جواب میں بنگلا دیش 262 پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان نے دن کے اختتام پر دو وکتوں کے نقصان پر 9 رنز بنائے ہیں۔ اس طرح پاکستان کی بنگلا دیش کے خلاف برتری صرف 21 رنز کی ہے ۔

عبداللہ شفیہق دوسری اننگز میں بھی کچھ نہ کرسکے اور صرف 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نائٹ واچ میچ خرم شہزاد بھی صفر پر پولین لوٹ گئے۔ کریز پر اس وقت صائم ایوب 6 رنز بناکر موجود ہیں۔

بنگلا دیش کی اننگز

بنگلا دیش نے آج اپنی پہلی نامکمل انننگز کا آغاز 10 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ کیا۔ میر حمزہ اور خرم شہزاد کی تباہ کن اننگز کی بدولت 26 رنز پر بنگلا دیش کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔

ایسے وقت میں لگتا تھا کہ بنگلا دیش کی ٹیم 100 رنز بھی نہ بناپائے۔ لٹن داس اور مہدی حسن میراز نے پانسہ پلٹ دیا ۔ دونوں نے مل کر اسکور کو 191 رنز تک پہنچا دیا۔

اس موقع پر خرم شہزاد ایک مرتبہ پھر کام آئے اور انہوں نے مہدی حسن کو آؤٹ کیا۔ دوسری جانب لٹن داس مسلسل مزاحمت کی مثال بن کر کھڑے رہے۔

مہدی حسن میرزا کے آؤٹ ہونے کے بعد لٹن داس نے پہلے تسکین احمد اور پھر حسن محمود کے ساتھ مل کر اسکور کو 262 تک پہنچادیا۔اننہوں نے 1338 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اسی اسکور پر بنگلا دیش کی آخڑی وکٹ بھی گری۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 اور میر حمزہ نے 2 وکٹیں لیں، جبکہ ٹیم میں شامل ہونے والے اسپنر ابرار احمد کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔

پاکستان