اہم ترین

ہماری کرکٹ ایک دوراہے پر ہے: وسیم اکرم بھی دلبرداشتہ

پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے بنگلادیش کے ہاتھوں تاریخی شکست پر دلبرداشتہ ہوتے ہوئےاسے بہت بڑا دھچکا قرار دے دیا ہے۔

اے ایف پی کو انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ ہماری ٹیم جس طرح جیتے ہوئے میچ ہاری۔ یہ ایک سابق کھلاڑی، کپتان اور کھیل سے محبت کرنے والے کی حیثیت سے یہ ان کے لئے باعث شرمندگی ہے۔ یہ ان کی سمجھ سے باہر ہے۔

وسیم اکرم نے مزید کہ کہ ہم اپنے ہوم گراؤنڈ میں سلسل ہار رہے ہیں اور یہ ہماری کرکٹ کے معیار کے بارے میں بہت کچھ کہتی ہے۔

پاکستان کا گزشتہ تین سال میں ہوم گراؤنڈز پر ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی مایوس کن ریکارڈ ہے — ملک کے مختلف شہروں میں کھیلے گئے 10 میں سے 6 میں پہاکستان کو شکست ہوئی ہے جب کہ 4 میچ ڈرا ہوئے ہیں۔

ریڈ بال فارمیٹ میں شان مسعود وہ پاکستانی کپتان بن گئے ہیں جن کی قیادت میں پاکستان لگاتار 5 ٹیسٹ میچ ہارا ہے۔

پاکستان