اہم ترین

اب ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں! گوگل 30جی بی کلاؤڈ اسٹوریج مفت دے رہا ہے

گوگل نے دنیا کے کئی ملکوں میں گوگل ون لائٹ پلان لانچ کیا ہے۔ اس کے تحت صارفین اب 30 جی بی اضافی اسٹوریج سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ صارفین مفت میں اس کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں تاہم اس کی رسائی آزمائش کے طور پر مفت دی جا رہی ہے۔

گوگل ون کے بنیادی پلان میں صارفین کو 100 جی بی کلاؤڈ اسٹوریج ملتا ہے۔ اسے آپ کے خاندان کے پانچ ارکان تک کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے۔ اس کی بنیادی فیس ماہانہ پاکستانی کرنسی میں 300 روپے تک بنتی ہے۔ لیکن نئے لائٹ پلان کی قیمت نصف سے بھی کم رکھی گئی ہے۔

گوگل کی جانب سے ایک ماہ کے لیے نیا لائٹ پلان مفت ٹرائل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو پہلے مہینے کے لیے بنیادی پلان تک مفت رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم پلان کی قیمت اگلے ماہ سے ادا کرنی ہوگی۔

گوگل ون کا نیا لائٹ پلان منتخب صارفین کو دکھایا جا رہا ہے اور اس جلد ہی یہ پیکیج سب کو دستیاب پوگا تاہم اس کے لیے کچھ دیر انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

جانئے کہ ایک ماہ کے لائٹ پلان کی قیمت کتنی ہے۔

اگر ہم نئے لائٹ پلان کی بات کریں تو اس کا ماہانہ پلان 59 روپے رکھا گیا ہے۔ اس میں 30 جی بی اسٹوریج کا فائدہ دیا جا رہا ہے۔ یہ پلان ان لوگوں کے لیے فائدہ مند سودا ہے جن کی 15 جی بی مفت اسٹوریج بھری ہوئی ہے اور انہیں بنیادی پلان کے لیے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ منصوبے جلد ہی سب کے لیے نظر آئیں گے، جن کا فی الحال صرف منتخب لوگوں کے ساتھ تجربہ کیا جا رہا ہے۔

نیا لائٹ پلان گوگل ایک ماہ کے لیے مفت ٹرائل کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو پہلے مہینے کے لیے بنیادی پلان تک مفت رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستان