اہم ترین

مرزا پور میں ہریتھک روشن کی قالین بھیا کے روپ میں انٹری

ویب سیریز مرزا پور کے 3 سیزن آچکے ہیں اور تینوں سیزن شاندار رہے ہیں۔ کہانی ہر سیزن کے ساتھ آگے بڑھی ہے اور تیسرے سیزن تک کہانی نے زبردست موڑ لے لیے ہیں۔ مرزا پور سیریز اتنی ہٹ ہوئی ہے کہ اسے بنانے والوں نے اس پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہی نہیں فلم میں قالین بھیا کا کردار کون ادا کرے گا اس کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق ہریتک روشن فلم مرزا پور میں قالین بھیا کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ یہ کردار ویب سیریز میں پنکج ترپاٹھی نے ادا کیا ہے۔ پنکج ترپاٹھی نے اپنی اداکاری اور تاثرات کے ذریعے کردار میں الگ ہی جان ڈال دی ہے۔

یہ خبریں سامنے آنے کے بعد مرزا پور کے مداحوں کو لگتا ہے کہ ہریتک روشن اس کردار کے لیے مناسب نہیں ہوں گے۔

جیسے ہی مداحوں کو ہریتک روشن کے قالین بھیا بننے کی خبر ملی تو وہ غصے میں آگئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ پنکج ترپاٹھی ہی قالین بھیا کے کردار کے لئے بہترین ہیں۔ اور کوئی نہیں۔

ایک صارف نے تو اس فلم کے بننے سے پہلے ہی فلاپ ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا مرزا پور کو خراب نہ کریں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہریتھک بہت اچھے اداکار ہیں لیکن وہ ماڈرن نظر آتے ہیں جب کہ اس کردار کے لیے دیسی کردار کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہریتھک روشن کے کام کی بات کریں تو وہ جلد ہی وار 2 میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ کرش 4 میں بھی نظر آئیں گے۔ شائقین کرش 4 کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ہریتھک بھی کرش کے بارے میں مداحوں کو اپ ڈیٹس دیتے رہتے ہیں۔

پاکستان