اہم ترین

قادر خان کو استاد ماننے والے شکتی کپور کسے اداکاروں کا بھگوان سمجھتے ہیں

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار شکتی کپور معروف مصنف اور ایکٹر قادر خان کو اپنا گرو مانتے ہیں لیکن ایک بالی ووڈ فنکار کو وہ تمام اداکاروں کا دیوتا قرار دیتے ہیں۔

شکتی کپور کا شمار بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ کبھی وہ بڑے پردے پر ایک خوفناک ولن کے روپ میں نمودار ہوئے تو کبھی انہوں نے اپنی دھماکہ خیز کامیڈی سے سامعین کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ بڑے پردے پر آنجہانی اداکار قادر خان کے ساتھ ان کی جوڑی کو بھی بہت پسند کیا گیا۔

قادر خان بالی ووڈ میں بہترین اداکار تھے۔ انہوں نے شکتی کپور کے ساتھ کئی فلمیں کیں۔ دونوں کی مزاحیہ کامیڈی اور بہترین اداکاری کو ناظرین نے پسند کیا۔ شکتی کپور قادر خان کو اپنا استاد مانتے ہیں۔ تاہم ایک اداکار ایسے بھیہیں جن کے وہ دیوانے ہیں اور انہیں تمام اداکاروں کا دیوتا مانتے ہیں۔اور وہ ہیں امیتابھ بچن۔

شکتی کپور اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بگ بی کے ساتھ اپنی تصویریں پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے 2023 میں امیاتبھ بچن کی سالگرہ پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بگ بی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، ‘ہیپی برتھ ڈے سر جی۔ تمام اداکاروں کا دیوتا۔

شکتی کپور نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1975 میں ریلیز ہونے والی فلم دو جاسوس سے کیا۔ وہ سنجے دت کی پہلی فلم ‘راکی’ کے ذریعے پہلی بار ولن کے طور پر نظر آئے تھے۔ یہ فلم 1981 میں ریلیز ہوئی اور ہٹ ثابت ہوئی۔ شکتی کپور آج بھی راجہ بابو کے ‘نندو’ اور ‘انداز اپنا اپنا’ کے ‘کرائم ماسٹر گوگو’ کے کردار کے لیے جانے جاتے ہیں۔

پاکستان