اہم ترین

عمران خان کا لاہور کے بعد اب راولپنڈی میں جلسے کا اعلان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت لاہور کے بعد اب آئندہ ہفتے راولپنڈی میں جلسہ کرے گی۔

بی بی سی کے مطابق اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے سے ایک دن قبل اجازت دی گئی اور پھر کنٹینرز لگا دیے گئے۔ جلسے سے پہلے پی ٹی آئی کے سیکڑوں رہنماؤں اور کارکنوں کو نظربند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے،، اس کے باوجود زبردست جلسہ کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ لاہور میں جلسے کے بعد اب تحریک انصاف آئندہ ہفتے راولپنڈی میں جلسہ کرے گی۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے جلسے کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اگر پارٹی کو جلسے کی اجازت نہ ملی تو احتجاج کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی نے شہباز شریف کو مخاطب کررتے ہوئے کہا کہ امن انصاف سے اتا ہے۔۔۔جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک میں امن نہیں ہو گا۔ حکومت آئین میں جو ترامیم کرنا چاہتی ہے ۔ اس کا مقصد عدلیہ کی آزادی ختم کر کے غیر اعلانیہ مارشل لا لگانا ہے۔ یہ وہ ترامیم کرنے لگے ہیں جو کسی آ مر نے بھی نہیں کی۔ ہم ان ترامیم کے خلاف سڑکوں پر تحریک شروع کریں گے۔

پاکستان