اہم ترین

سندھ کے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر: ہیلتھ انشورنس مل گئی

سندھ حکومت کے سرکاری ملازمین کی موجیں ہی موجیں ۔۔۔۔ اب ہر ملازم اور اس کے ہر گھروالے کو منلے گی ہیلتھ انشورنس ۔۔

سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین کے لئے ہیلتھ انشورنس کی منظوری

سندھ حکومت اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے مابین سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لئے ہیلتھ انشورنس کا معاہدہ ہوگیا۔

معائدے کے تحت سندھ سیکریٹریٹ، وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر سیکریٹریٹ اور سندھ اسمبلی میں تعینات پر ملازم کو میڈیکل انشورنس کی سہولت حاصل ہوگی۔

سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن سہیل احمد قریشی کے مطابق میڈیکل انشورنس کی مدد سے سرکاری ملازم کے خاندان کے ہر فرد کا 7 لاکھ روپے تک کا علاج بالکل مفت ہوگا۔

سندھ کے سرکاری ملازم پالیسی کے تحت ملک کے 175 اسپتالوں سے اپنا یا اپنے گھر والوں کا علاج کروا سکیں گے۔

پاکستان