اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے جنوبی بیروت میں کئے گئے حملے میں حزب اللہ کے ڈرون یونٹ کے سربراہ محمد سرور کو ہلاک کر دیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں حملے کا سلسلہ اس وقت کیا جب صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے فوج کو حزب اللہ کے خلاف “مکمل طاقت” سے لڑنے کی ہدایت کی۔
دوسری جانب حزب اللہ نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں شمالی اسرائیلی قصبے صفد کو درجنوں راکٹوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکا، فرانس اور اتحادی ملکوں نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 21 روزہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ فریقین مذاکرات کے ذریعے تنازع کا حل تلاش کیا جاسکے۔
اسرائیل نے امریکا اور فرانس کی اپیل پر کان نہ دھرتے ہوئے لبنان پر زمینی کارروائی کی ہداییت کردی ۔ جنرل ہيرتسی ہاليفی نے فوجیوں سے کہا کہ حزب اللہ نے اپنے حملے کا دائرہ کار بڑھایا، اور آج کے بعد انہیں بہت سخت جواب ملے گا۔ اسرائیلی فوجی اپنے آپ کو تیار کریں۔