اہم ترین

ابوظہبی کے یاس جزیرے میں ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی: اہم منصوبے پر کام بند

ابو ظہبی کی انتظامیہ نے ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزیاں سامنے آنے پر یاس جزیرے کے اہم ترین منصوبے پر تعمیراتی کام رکوادیا۔

ابوظہبی شہر سے متصل 25 مربع کلو میٹر پر محیط جزیرہ یاس میں سے 17مربع کلومیٹر اراضی سمندر میں مٹی ڈال کر حاصل کی گئی ہے۔ اس جزیرے میں قائم یاس مرینہ سرکٹ ٹریک اور واٹرورلڈ پارک عالمی سطح پر انتہائی مشہور ہیں ۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ابو ظہبی میں ماحولیات سے متعلق ریگولیٹر ادارے ای اے ڈی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی معیارات کی بار بار خلاف ورزیوں کی وجہ سے اس منصوبے کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

تعمیراتی کام رکوانے کا فیصلہ گندگی اور پانی کے معیار میں نمایاں تبدیلیوں کی جانچ پڑتال اور بڑھتی آبی آلودگی پر عوامی خدشات کے تناظر میں کیا گیا۔

اے ای ڈی کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نقصان کی تلافی اور منصوبے کی تصحیح تک اس پر کام شروع نہیں ہوگا۔

پاکستان