اہم ترین

پی ٹی اے منظور شدہ آئی فون 16 سیریز فروخت کے لئے پیش، قیمتوں کا بھی اعلان

دنیا بھر کی طرح پاکستان مین بھی آئی فون کے مداحوں کی کمی نہیں لیکن عام طور پر یہ موبائل بیرون ملک سے اسمگل ہوکر لائے جارہے ہیں لیکن اب پاکستان میں آئی فون کے ڈسٹری بیوٹر نے آئی فون 16 سیریز کے موبائل فون فروخت کے لئے پیش کردیئے ہیں۔

ایپل نے اب تک پاکستان میں اپنا کوئی آفیشل اسٹور نہیں کھولا تاہم مرسینٹائل پاکستان میں ایپل کی مصنوعات کی درآمد اور فروخت کرنے والی مسلمہ کمپنی ہے۔

مرسینٹائل نے پاکستان آئی فون سیریز کے تمام موبائل فون کی قانونی فروخت کا اعلان کردیاہے۔ یہ موبائل فون پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی سے منظور شدہ ہیں۔ اس کے علاوہ ان موبائل فون پر ایپل کی آفیشل وارنٹی بھی دستیاب ہے۔ تاہم بین الاقوامی مارکیٹ کے مقابلے میں ان موبائل فونز کی قیمتیں کئی لاکھ روپے زیادہ ہیں۔

مرسینٹائل کی ویب سائٹ پر آئی فون 16 کی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار سے شروع ہو کر 4 لاکھ 85 ہزار تک جاتی ہے۔ اسی طرح آئی فون 16 پلس کی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 500 روپے سے شروع ہو رہی ہے جو اسٹوریج ویرینٹ کے حساب سے 5 لاکھ 24 ہزار روپے تک جاتی ہے۔

کمپنی کی ویب سائیٹ کے مطابق آئی فون 16 پرو کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے شروع ہو رہی ہے جو ون ٹیرا بائٹ ویرینٹ کے لیے 6 لاکھ 58 ہزار تک ہے۔ اسی طرح آئی فون 16 پرو میکس کے 256 جی بی ویرینٹ کی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 500 روپے رکھی گئی ہے۔ 16 پرو میکس کا 512 جی بی ویرینٹ 6 لاکھ 18 ہزار 500 اور 1 ٹیرا بائٹ ویرینٹ 6 لاکھ 98 ہزار 500 روپے کا ہے۔

پاکستان