اوپن اے ائی نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں ایک نیا اور خاص فیچر شامل کیا ہے۔ یہ فیچر لوگوں کو اپنی پرانی چیٹ تلاش کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس فیچر کے آنے سے پہلے لوگوں کو پوری چیٹ ہسٹری کو اسکرول کرنا پڑتا تھا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ایکس (سابق ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں اوپن اے آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر چیٹ جی پی ٹی کے نئے فیچر کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔ آئیے اس نئے فیچر کے بارے میں جانتے ہیں۔
اس نئے چیٹ ہسٹری فیچر کے ساتھ صارفین اب چیٹ جی پی ٹی ویب کے سائیڈ پینل پر ونڈو کے بائیں جانب ایک نیا میگنی فائنگ گلاس آئیکن دیکھ سکتے ہیں۔
اس آئیکن پر ٹیپ کرنے کے بعد ایک ٹیکسٹ فیلڈ کھلتا ہے جہاں وہ پچھلی چیٹ تلاش کرنے کے لیے کچھ اہم الفاظ لکھ سکتے ہیں۔ یہ ٹیکسٹ فیلڈ حالیہ چیٹس کو بھی دکھاتا ہے، جس کے بعد صارف ٹائپ کردہ مطلوبہ الفاظ کے ساتھ تاریخ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
فی الحال یہ فیچر چیٹ جی پی ٹی پلس کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ انٹرپرائز اور ایڈو کے صارفین کو یہ فیچر آئندہ چند روز میں مل جائے گا۔ تاہم اس فیچر کجے لئے مفت ورژن کے صارفین کو تھوڑا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔