اہم ترین

سنگم اگین کی 3 دن بھرپور کمائی ، چوتھے دن ناظرین کو لبھانے میں ناکام

اجے دیو گن کی فلم سنگھم اگین کو بھارت میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا گیا ہے۔ فلم 3 دن میں ہی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی تاہم چوتھے دن یہ ناظرین کو سینما گھر لانے میں ناکام رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بنائی گئی سنگھم سیریز کی چوتھی قسط نے پہلے دن 43.5 کروڑ روپے، دوسرے دن 42.5 کروڑ روپے اور تیسرے دن 35 کروڑ روپے کمائے تھے۔

فلم نے چوتھے دن 11 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اس طرح سنگھم اگین کی چور دن مٰں کل کمائی 135 کروڑ روپے رہی ہے۔

اجے دیوگن کے کیریئر کی سب سے بڑی اوپنر ہونے کے علاوہ یہ فلم پہلے ویک اینڈ پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ فلم پہلے ویک اینڈ میں روہت شیٹی کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔

جہاں اجے دیوگن کی سنگھم اگین نے پہلے ویک اینڈ میں 120 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا، وہیں کارتک آرین کی ہارر کامیڈی بھول بھلیاں 3 نے بھی 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا۔

دونوں فلموں کی تیسرے دن کی کمائی پر نظر ڈالیں تو بھول بھولیا 3 اور سنگھم اگین کے اعداد و شمار تقریباً برابر تھے۔ بھول بھلیاں 3 کی پیشرفت کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ آئندہ دنوں میں لوگ اس کی جانب زیادہ متوجہ ہوسکتے ہیں۔ جس سے سنگھم اگین کو نقصان ہو سکتا ہے۔

سنگھم سیریز کی تیسری فلم ہے۔ اجے دیوگن، کرینہ کپور کے علاوہ فلم میں اکشے کمار اور دیپیکا پڈوکون-رنویر سنگھ جیسے کئی بڑے چہرے بھی ہیں۔ سلمان خان کے اسپیشل کیمیو نے فلم کو اور بھی دھوم مچا دی۔

روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم تقریباً 350 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی ہے۔ اس ہفتے کی کمائی بتائے گی کہ فلم کتنے دنوں میں اس بجٹ کو عبور کرنے میں کامیاب ہوتی ہے۔

پاکستان