وویک اوبیرائے کو بالی ووڈ میں انٹری دئے ہوئے 20 برس سے زائد ہوگئے۔ ماضی کی غلطیوں کی وجہ سے وہ بھارتی فلم نگری کے دھتکارے ہوئے اداکار مانے جاتے ہیں لیکن اس وقت وہ کئی سپر اسٹارز سے زیادہ دولت مند ہیں۔ اس کی مالیت 12 ارب بھارتی روپے بتائی جارہی ہے جو کہا پاکستانی کرنسی میں 40 ارب روپے تک بن جاتے ہیں۔
بالی ووڈ میں ایسے کئی ستارے ہیں۔ جو اپنے کیرئیر میں کامیاب نہ ہو سکے اور گمنام ہو گئے۔ لیکن آج ہم ان کے بارے میں بات کریں گے۔ اداکاری میں فلاپ ہونے کے باوجود وہ دولت میں رنبیر رنبیر اور اللو ارجن جیسے ستاروں کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔
ہم بات کر رہے ہیں بی ٹاؤن کے مشہور اداکار وویک اوبرائے کی. جنہوں نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس کے باوجود وہ خود کو بالی ووڈ میں بطور ہیرو قائم نہیں کر سکے۔ ایشوریہ رائے کے لئے سلمان خان کے خلاف پریس کانفرنس نے انہیں کہیں کا نہیں چھوڑا لیکن وقت کے ساتھ انہوں نے خود کو سنبھالا اور اب وہ ناصرف فلموں میں نظر آتے ہیں بلکہ ارب پتی بھی ہوچکے ہیں۔
وویک اوبرائے نے سال 2002 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ ان کی پہلی فلم ‘کمپنی’ تھی۔ اس کے بعد وہ ‘ساتھیا’ اور ‘اومکارا’ جیسی کئی ہٹ فلموں میں نظر آئے۔
لیکن پھر سلمان خان کے ساتھ تنازع کے بعد اداکار کا کریئر بھی ڈگمگانے لگا۔ اس دوران ان کی کئی فلمیں لگاتار فلاپ ہوئیں۔ جس کی وجہ سے اداکار نے آہستہ آہستہ خود کو بالی ووڈ سے دور کر لیا۔
وویک نے ہندی فلموں سے دور ہوکر تیلگو اور ملیالم فلموں میں کام جاری رکھا۔ اس کے ساتھ اداکار نے ایسا کاروبار شروع کر دیا۔ جس کی وجہ سے آج ان کا نام بالی ووڈ کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہے۔
وویک اوبرائے کی کل دولت 1200 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ دولت کے معاملے میں انہوں نے رنبیر کپور (350 کروڑ) اور اللو ارجن (340 کروڑ) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ وویک اوبرائے اتنے پیسے کس چیز سے کما رہے ہیں۔ تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کرما انفراسٹرکچر کے نام سے ان کی ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی ہے۔ اس کے علاوہ اداکار کی میگا انٹرٹینمنٹ کے نام سے ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی بھی ہے۔
وویک اوبرائے کئی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کار بھی رہے ہیں۔ ان تمام چیزوں سے ہی اداکار بڑی رقم کماتا ہے۔