اہم ترین

اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نکل جائے: اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرلمی اسمبلی نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لئے آئندہ برس امن کانفرنس کی میزبانی کی قرارداد منظور کر لی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو جلد از جلد ختم کرے ۔

الجزیرہ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) میں منظور کی گئی قرارداد میں مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کے لئے دو ریاستی فارمولے پر عمل کے لیے اعلی سطح بین الاقوامی کانفرنس کا مطالبہ کیا گیا ۔قرارداد کا مسودہ سینیگال نے پیش کیا تھا اور کئی ممالک نے اس کی مشترکہ سرپرستی کی تھی ۔

اجلاس کے دوران 157 رکن ممالک نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ،سرائیل ، امریکا اور ارجنٹائن سمیت آٹھ اراکین نے مخالفت کی جبکہ سات ممالک ووٹنگ کے عمل میں شریک نہیں ہوئے۔

قراراد میں کہا گیا ہے کہ امن کانفرنس 2 سے 4 جون 2025 تک نیویارک میں منعقد ہوگی ، اس سے پہلے مئی 2025 میں اس کی تیاری کا اجلاس ہوگا ، اعلامیہ کانفرنس کے اختتام پر منظور کیا جائے گا ۔جس میں تنازع کے پرامن حل کے لیے روڈ میپ کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔

قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو جلد از جلد ختم کرے ،مقبوضہ علاقوں میں آبادکاری کی تمام نئی سرگرمیاں فوری طور پر بند کرے اور تمام آباد کاروں کو نکال لے ۔

پاکستان