شام میں حکومت مخالف مسلح ملیشیاؤں کی پیش قدمی جاری ہے اور باغیوں نے حلب کے بعد اب حما پر قبضے کی بھی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس نے باغیوں اور سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ شام میں باغیوں کے جتھے اہم ترین شہر حما کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ اطراف کے دیہات پر اب باغیوں کا قبضہ ہے۔
شام کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ حما کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔ علاقے میں تازہ کمک پہنچ رہی ہے۔
دوسری طرف شام میں ترکیہ سے ملحقہ علاقوں میں امریکی حمایت یافتہ، کرد جنگجوؤں نے بھی شامی فوج سے جھڑپیں شروع کردی ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ شام اگر درخواست کرے تو ایران اپنی فوج باغیوں کو کچلنے کے لئے تیار ہے۔
عراق نے شام کی موجودہ صورت حال پر اسرائیلی حملوں کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔