اہم ترین

ٹیسرا ٹی 20؛ زمبابوے 2 وکٹوں سے کامیاب ، سیریز پاکستان کے نام

زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں دو وکٹوں سے ہرا کر پاکستان کا وائٹ واش کا خواب چکنا چور کردیا۔

بلاوائیو مٰں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں صرف 132 رنز بنائے۔ جواب میں زمبابوے نے آخری اوور میں ہدف حاؒ کرکے دو وکٹوںں سے فتح سمیت لی۔

پاکستان کا مایوس کُن آغاز

پاکستان کی بیتںگ کا آغاز انتہائی مایوس کُن تھا۔ یوں چار اوورز میں 19 کےمجموعی رنز پر پاکستان کے تین بیٹر ناکام ہع کر پویلین لوٹ چکے تھے۔

اوپنر عمیر یوسف اپنا کھاتہ بھی نہی کھول سکے ، صاحبزادہ فرحان بھی چار رنز بنا کر چلتے بنے۔ عثمان خان بھی جلد ہی چلتے بنے۔۔

سلمان علی آغا نے پاکستان کی بیٹنگ کو سہارا دیا۔ وہ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔طیب طاہر 21 ، قاسم اکرم 20، عباس آفریدی نے 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عرفات منہاس 22 اور جہانداد خان چھ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

زمبابوے کی بیٹنگ

چھوٹے ہدف کے باوجود پاکستانی بولرز نے بھرپور کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور کہیں بھی زمبابوے کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ آخری اوور میں زمبابوے کو 12 رنز درکار تھے اور پانچویں گیند پر انہوں نے یہ ہدف حاصل کرلیا۔

برین بینیٹ نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ سکندر رضا 19 رنز، تادیوناشے مرومانی نے 15 اور ڈائن مائرز نے 13 رنز بنائے۔ میچ کا پانسہ پلٹنے والے ٹینوٹینڈا ماپوسا نے 12 رنز بنائے۔

پاکستان