’سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں جمع 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے کے لئے اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کراکھے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق سعودی عرب نے اب ان ڈپازٹس کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ اس سے ملک کی معاشی ترقی و نمو میں مدد ملے گی۔
دوسری جانب سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 29 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 16.620 ارب ڈالر ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 620 ملین ڈالر کے اضافے کے بعد 12 ارب ڈالر سے زیادہ ہوگئے۔