اہم ترین

مسجد نبوی ﷺ آنے والی خواتین کے لئے سعودی حکام کی خصوصی ہدایات

سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے انتظامی امور کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے مسجد نبویﷺ آنے والی خواتین زائرین کے لئے خصوصی ہدایات کجاری کی ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ویب سائیٹ سبق نیوز کے مطابق حرمین کے امور کی نگراں کمیٹی خواتین زائرین کے لیے 9 ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

خواتین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مسجد نبوی ﷺ میں شرعی حجاب کی پابندی کریں، خواتین خدمت گاروں اور اہلکاروں سے تعاون کریں، مسجد میں سونے اور لیٹنے سے اجتناب برتیں، جماعت کے دوران صف بندی کا خیال کریں۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ خواتین مسجد نبویﷺ میں صفائی کا خیال رکھیں، حرم میں کھانا کھانے سے اجتناب برتیں، بلند آواز میں باتیں نہ کرنے، اپنی اشیا کو اپنے پاس رکھیں اور قالیون پر جوتوں کے ساتھ چلنے سے بھی گریز کریں ۔

نگراں کمیٹی کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی میں آنے والی مہمان خواتین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ امید ہے اداب کا خیال رکھیں گی، انتظامیہ کی جانب سے جو ہدایات جاری کی گئی ہیں ان پر سختی سے عمل کریں گی۔

پاکستان