اہم ترین

ہالی ووڈ اداکارہ جوڈی گارلینڈ کے 95 برس پرانے جوتے 9 ارب روپے میں نیلام

ہالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ کے زیر استعمال جوتے امریکا میں ہونے والی ایک نیلامی میں 33 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئے ہیں جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 9 ارب 5 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈلاس میں ہیریٹیج آکشنز نامی نیلام گھر نے ہالی ووڈ ستاروں کے زیر استعمال اشیا کی نیلامی کا اہتمام کیا گیا ۔

نیلامی میں 1939 کو ریلیز ہونے والی فلم دی ویزارڈ آف اوز میں اداکارہ جوڈی گارلینڈ نے پہنے ہوئے پمپ جوتے پیش کئے گئے۔

یہ جوتے اس وقت ایم جی ایم اسٹوڈیوز کے چیف کاسٹیوم ڈیزائنر گلبرٹ ایڈرین نے بنائے تھے اور 1970 سے ایک کلیکٹر (منفرد اشیا جمع کرنے والے)کے پاس تھے ۔ انہیں جوڈی گارلینڈ میوزیم میں ان کے آبائی شہر گرینڈ ریپڈز میں رکھا گیا تھا لیکن 2005 میں یہ جوتے چوری ہوگئے تھے۔

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے 2018 میں اس کا سراغ لگایا۔ جوتے چرانے والے شخص ٹیری مارٹن نے اپنے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ وہ سمجھا تھا کہ نام کی طرح اس میں حقیقتاً روبی (ہیرے) جڑے ہوں گے۔

ہیریٹیج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں امید تھی کہ جوتے کی نیلامی میں زیادہ سے زیادہ بولی 30 لاکھ ڈالر تک ہوگی لیکن آخری بولی 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی لگی جسے کامیاب قرار دیا گیا۔ یہ رقم مختلف ٹیکس کو ملا کر 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالر بن گئی ہے۔

نیلامی کے بعد ہیریٹیج آکشنز کے ایگزیکٹو نائب صدر جو میڈلینا نے اپنے بیان میں کہا کہ جوڈی گارلینڈ کی ان روبی پمپ کا ہالی ووڈ ستاروں کے زیر استعمال اشیا سے کوئی مقابلہ نہیں۔

پاکستان