اہم ترین

ملتان ٹیسٹ: ڈھائی دن میں 40 وکٹیں، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرادیا

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 127 رنز سے ہرا دیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان دوسری اننگز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اس طرح ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 251 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن ٹیم 123 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی دوسری اننگز

میچ کے تیسرے دن سعود شکیل اور کامران غلام نے 3 وکٹوں پر 109 رنز کے ساتھ پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کو چوتھا نقصان کسی بھی اضافے کے بغیر ہی اٹھانا پڑگیا۔ 109 رنز پر سعود شکیل، 113 رنز پر محمد رضوان اور 132 رنز پر کامران غلام آؤٹ ہوگئے۔

قومی ٹیم کی ساتویں وکٹ 142رنز پر نعمان علی، آٹھویں وکٹ 150رنز پر ساجد خان ، نویں وکٹ 154 رنز پر خرم شہزاد جب کہ آخری وکٹ 157 رنز پرسلمان آغا کی صورت میں گری۔ ابرار احمد صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کا ہدف

ویسٹ انڈیز نے 251 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو ساجد خان نے ابتدائی 4 کھلاڑی آؤٹ کرکے قہر ڈھا دیا۔ 54 رنز پر ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ کالی آندھی صرف 36.3 اوورز میں 123 رنز بناکرپویلین لوٹ گئی۔

اس میچ میں پاکستان کے ساجد خان کو عمدہ بولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پاکستان