اہم ترین

حماس اسرائیل معاہدے پر عمل: 90 فلسطینیوں اور 3 اسرائیلیوں کی واپسی

حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کے پہلے پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے جس کے تحت گزشتہ رات 90 فلسطینی قیدیوں اور 3 اسرائیلی یرغمالیوں کا تبالہ ہوگیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت بند ہونے کے بعد ہزاروں بے گھر فلسطینیوں نے اپنے گھروں کو واپس جانا شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل اور حماس نے اپنی قید سے لوگوں کو رہا کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا جس کے تحت گزشتہ رات اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والوں میں 69 خواتین اور 21 کم عمر لڑکے شامل ہیں جن کا تعلق مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس سے ہے۔

گزشتہ رات حماس نے تین اسرائیلی یرغمالی خواتین 31 سالہ دورون اسٹین بریچر، 28 سالہ ایملی دیماری اور 24 سالہ رومی گونین کو رہا کیا تھا۔ تین خواتین قیدیوں کو باضابطہ طور پر مغربی غزہ شہر کے علاقے الرمال میں بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔ اسرائیل نے تینوں خواتین کی تصاویر جاری کی ہیں۔

پاکستان