بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے اور پانچ شدید زخمی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صبح سویرے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں کی تنصیب میں گھسنے کی ابتدائی کوشش کو ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے بھاری ہتھیاروں سے لیس تین دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جبکہ باقی دہشت گردوں کو ایک چھوٹے سے علاقے میں گھیر لیا گیا ہے۔
دو دہشت گردوں کو بھی پکڑنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آپریشن کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے اور پانچ اہلکار شدید زخمی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی ایسی تمام گھناؤنی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔