اہم ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر احتجاج کرنے والے کارکنان گرفتار

ملک کے مختلف شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے اپنے چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری  ہے۔

لاہور میں سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر چیئر مین پی ٹی آئی سے  اظہار یکجہتی کے لیے پہنچنے والے کارکنان اور پولیس کے درمیان  آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے۔

پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے  ملک بھر سے  60 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے کر مختلف تھانوں میں منتقل کردیا ہے۔

پولیس نے زمان پارک سے دو خواتین سمیت 33 کارکنان ، پشاور سے 15 اور کراچی میں  احتجاجی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو پرُامن احتجاج کی اجازت بھی دینے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی کارکنان کو فوراً گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

پاکستان