اہم ترین

سلمان رشدی کے وکیل کو مقرر کرنے میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے اپنے چیئر مین کا کیس لڑنے کے لیے سلمان رشدی کے وکیل کو مقرر کرنے کے الزامات کی تردید کردی۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی ملک میں جاری بدترین ریاستی جبر و فسطائیت کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ترجمان نے ایک غیرملکی قانونی فرم کے حوالے سے زیرِگردش گمراہ کن اطلاعات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جبر، بربریت اور لاقانونیت کے سامنے نظام عدل کا افسوس ناک عجز قوم کے لیے مایوس کن ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ‘پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے نظامِ انصاف ہی سے حقوق و انصاف کی طلب گار اور ملک کے نظامِ عدل سے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے مؤثر اقدامات کی متقاضی ہے’۔

ترجمان کے مطابق قاتلانہ حملے کا نشانہ بنائے جانے اور حملے کی تحقیقات سبوتاژ کرنے کے علاوہ محض 16 ماہ میں ہی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 180 سے زائد جھوٹے اور جعلی مقدمات قائم کردیے گئے جو قانون و انصاف کی دھجیاں اڑانے  کے مترادف ہے۔

پاکستان