اہم ترین

 پاک بھارت ٹاکرا؛ ٹکٹ کی قیمتی 70 لاکھ پاکستان سے متجاوز

بھارت میں ہونے والے کرکٹ کے عالمی میلے’ ورلڈ کپ 2023′  کے لیے ہمیشہ کی طرح اس اس بار بھی روایتی حریفوں پاکستان و بھارت کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔

کرکٹ شائقین کی جانب سے  ا ن دونوں حریفوں کے درمیان ہونے والے میچ کو بھاری قیمت پر ٹکٹ خرید کر دیکھنے پر بھی راضی ہے ۔  بھارتی خبر رساں ادارے نیوز 18 کے مطابق  ورلڈ کپ 2023 کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ٹکٹ کی قیمت بلیک مارکیٹ میں 70 لاکھ پاکستانی روپے ( 19 لاکھ بھارتی) سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

بھارتی خبررساں ایجنسی نیوز18 نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان مقابلے دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد ٹکٹس حاصل کرنے کی خواہاں ہے جبکہ بلیک میں ٹکٹ کی قیمت 19 لاکھ بھارتی روپوں سے بھی تجاویز کرچکی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق احمد آباد میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے تمام ٹکٹ چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہوگئے تھے اور اب اسے بلیک مارکیٹ میں 19 لاکھ بھارتی روپے سے بھی زائد  میں فروخت کیا جارہا ہے۔ دونوں روایتی حریف ٹیمیں 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

 ان ٹکٹ کو ایک ویب سائٹ ‘ویاگوگو’ کے ذریعے بیچا جارہا ہے اور ابھی بھی مذکورہ کمپنی کے پاس سو سے زائد ٹکٹ موجود ہیں جن کے لیے لاکھوں روپے وصول کے جارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نہ صرف پاک بھارت بلکہ دیگر میچز کے ٹکٹ بھی بلیک میں فروخت کیے جارہے ہیں۔  بھارت اور انگلینڈ کے میچز کے ٹکٹ کے لیے 2 لاکھ 34 ہزار بھارتی، بھارت بہ مقابلہ آسٹریلیا 31 ہزار سے 9 لاکھ 30 ہزار بھارت روپے تک میں فروخت کیے جارہے ہیں۔

پاکستان