اہم ترین

فلم ‘جوان ‘ کا بزنس 70 کروڑ سے اوپر جانے کا امکان

بالی وڈ کے فلمی ناقدین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شاہ  رُخ کی میگا فلم ‘ جوان’ اوپننگ ڈے پر 70 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم کا ریکارڈ قائم کرسکتی ہے۔

فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ کو عام دنوں میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے اوپننگ کے پہلے دن 57 کروڑ اور دوسرے دن کے بزنس میں 70 کروڑ کے ہندے کو عبور کرلیا تھا۔

فلمی تجزیہ نگار اتل موہن کے مطابق  تمام زبانوں میں ریلیز ہونے والی  شاہ رُخ کی فلم ‘جوان’ مجموعی طور پر 70 سے 90 کروڑ تک کا بزنس کرسکتی ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر یہ اوپننگ ڈے میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہندی زبان کی  پہلی فلم بن جائے گی ۔

سینما مالکان کے مطابق بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کے بعد مداح شاہ رخ خان کے دیوانے بن چکے ہیں اور جوان کی ایڈوانس بکنگ کے ہندسے بہت حیران کن ہیں ۔

وشیک چوہان کے مطابق ’جوان‘ پہلے دن سو کروڑ کا بزنس بھی کرسکتی ہے اور اس سے انڈسٹری کو نئی امید کی کرن ملے گی۔

واضح رہے کہ ‘پٹھان’  کو بھارتی باکس آفس پر 543 کروڑ کے مجموعی بزنس کے ساتھ ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم کا اعزازحاصل ہے۔

پاکستان