اہم ترین

بے عزتی کا بدلہ لینے کے لیے دادی نے پوتے کو کنوئیں میں پھینک کر مار دیا

بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں ایک عورت نے سوتیلے بیٹے اور اس کی بیوی سے اپنی بےعزتی کا بدلہ لینے کے لیے ان کے 5 سال بیٹے کو کنوئیں میں پھینک کر مار دیا۔۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھاڑ کھنڈ کے ضلع ہزاری باغ میں واقع النگ نامی گاؤں میں 5 سالہ فیصل انصاری لاپتہ ہوگیا تھا۔ پولیس نے تلاش کے بعد بچے کی لاش گاؤں کے کنویں سے برآمد کی تھی۔ بچے کی لاش پانی کی سطح پر نہ آنے کے لیے قاتل نے بچے کو پھینکتے وقت اس کی گردن کے ساتھ اینٹیں باندھ دیں تھیں۔

پولیس نے واقعات کا جائزہ لینے اور اہل خانہ سے بیانات لینے  کے بعد شواہد کی روشنی میں فیصل کی ہی دادی سرباری خاتون کو حراست میں لے لیا۔۔

 پولیس حراست میں سرباری خاتون نے بچے کو کنویں میں پھینک کر اسے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

خاتون نے پولیس کو دیئے گئے اعترافی بیان میں بتایا کہ فیصل کا باپ اس کا سوتیلا بیٹا ہے۔ وہ اور اس کی بیوی اسے ہر بات پر بےعزت کرتے تھے۔ وہ اس بےعزتی اور خراب رویے سے تنگ آچکی تھی۔ ایک دن اس نے دونوں سے بدلہ لینے کا فیصلہ کرلیا اور ان کے بیٹے کو قتل کردیا۔۔۔

پاکستان