اہم ترین

سکھ شہری ہلاکت؛ ٹروڈو ایک دن میں بھارت کے سامنے بکری بن گئے

گزشتہ روز بھارتی دہشتگردی کا پردہ چاک کرنے والے کینیڈین وزیر اعظم اب مودی سرکار کے سامنے بکری بن گئے ہیں۔۔

گزشتہ روز کینیڈا نے سکھ شہری کے قتل پر اپنے ملک میں سینیئر سفارتکار کا روپ دھارے بھارتی دہشتگرد ایجنسی را ک سربراہ کو نکال دیا تھا۔۔

کینیڈا کی حکومت نے تمام ثبوتوں کی روشنی میں بتایا کہ سارےت ثبوت بھارتی ہائیکمیشن کی جانب جارہے ہیں۔

بھارت نے سچ پکڑے جانے کے باوجود میں نا مانوں کا گردان کیا اور الٹا کینیڈا پر دہشتگردوں، انسانی اسمگلروں اور منظم جرائم میں ملوث افراد کو پناہ دینے کا الزام لگادیا۔۔

گزشتہ روز کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے کسی بھی غیر ملکی حکومت کی کینیڈا کی سر زمین پر کسی کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہونے کو نا قابلِ قبول قرار دیا تھا ۔

گزشتہ روز کے برعکس جسٹس ٹروڈو اب صلح صفائی پر اتر آئے ہیں۔۔ اپنے تازہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم اشتعال انگیزی یا معاملے کو طول دینا نہیں چاہتے۔۔ ہم بھارتی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی اس معاملے کے حقائق بیان کررہے ہیں۔۔ بھارت کو چاہیے کہ ہمارے بات کو سنجیدگی سے لے۔

دوسری جانب امریکا نے کینیڈا کے موقف کی حمایت کی ہے۔۔ واشنگٹن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری سطح پر امریکا سکھ شہری کی ہلاکت کے معاملے میں کینیڈا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔۔ اور سمجھتے ہیں کہ اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ اس تحقیقات کے مکمل ہونے میں بھارتی حکومت مکمل تعاون کرے ۔

پاکستان