اہم ترین

شوقین ڈینٹسٹ، جس کے پاس زہریلے ٹوتھ پیسٹ  بھی ہیں

جارجیا کے ایک دندان ساز کو مختلف کمپنیوں اور اقسام کے توٹھ پیسٹ کی سب سے زیادہ ٹیوب رکھنے کا عالمی اعزاز حاصل ہے۔۔

گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ڈاکٹر وال کولپاکوو جارجیا کے شہر ایلفاریٹا میں ڈینٹیسٹ کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس مختلف اقسام کے 2037 ٹوتح پیسٹ موجود ہیں۔ اس مجموعے میں جاپان، کوریا، چین، بھارت اور روس سمیت ممالک کے نایاب ٹوتھ پیسٹ بھی شامل ہیں۔

گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر وال کولپاکوو نے بتایا کہ انہوں نے 2001 میں ڈینٹسٹ کے طور پر مارکیٹ میں دستیاب تمام ٹوتھ پیسٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ٹوٹھ پیسٹ خریدنا شروع کئے۔۔ جلد ہی انہیں محسوس ہوا کہ یہ ایک بہت ہی دلچسپ مشغلہ ہے۔۔ اپنے شوق کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے دوسرے ممالک سے بھی کچھ پرانے ٹوتھ پیسٹ حاصل کئے۔

کولپاکوو نے کہا کہ ان کے ڈینٹل پریکٹس کے “منی میوزیم” میں کچھ ایسے توٹھ پیسٹ بھی ہین جن کا ذائقہ وہسکی اور اسکاچ جیسی مختلف اقسام کی شراب جیسا ہے۔۔ ایسے ذائقے کے لیے توٹھ پیسٹ مٰن مخصوص مقدار میں الکحل بھی ہوتی تھی۔

عجائب خانے میں ایک ایسا ٹوتھ پیسٹ ہے جو ایک ٹی وی سیریز کے لئے خاص طور پر تیار کیا گیا اور اس میں تابکار مرکب تھوریم اور برینر مادہ شامل ہے۔۔

کولپاکوو نے کہا کہ انہیں یہ سب کرنے مین بڑا مزا آتا ہے ۔۔ اسی لئے وہ ہمیشہ کوئی منفرد ٹوٹھ پیسٹ کی تلاش میں لگے رہتے ہیں۔۔

پاکستان