اہم ترین

واٹس ایپ کے نئے فیچر “چینلز ” میں بھی تبدیلی کی تیاریاں

میسیجنگ اور کالنگ ایپ واٹس ایپ نے چند روز قبل پیش کئے گئے نئے فیچر “چینلز” میں بھی تبدیلیوں کے لئے کام شروع کردیا اور اسے جلد ہی متعارف بھی کرادیا جائے گا۔

واٹس دنیا کی سب سے مقبول پرائیویٹ میسجنگ اور کالنگ ایپ ہے۔ اس ایپ میں وقتاً فوقتاً نت نئی چیزیں لائی جاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ میں اس ایپ کے مدمقابل کوئی ٹھہر ہی نہیں پاتا۔

چند روز قبل واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے “چینلز ” نامی فیچر متعارف کرایا ۔ ابھی اس فیچر کی خوبی اور خامیوں سے معتلق باتیں ہی ہورہی ہیں کہ واٹس ایپ نے اس فیچر میں بھی مزید نئی جدت لانے کی ٹھان لی۔

سوشل میڈیا پر ہم جن شخصیات اور چینلز کو فالو کرتے ہیں ۔ ان تمام کی تازہ ترین اپ ڈیٹس اب “چینلز ” سے ہی مل جائیں گی۔۔

“چینلز ” میں کسی بھی ویڈیو یا اپ ڈیٹس پر تبصرے کی سہولت دستیاب نہیں لیکن واٹس ایپ کے انجنیئروں نے اس پر بھی کام شروع کردیا ہے۔۔

واٹس ایپ سے متعلق اپ ڈیٹس فراہم کرنے والی ویب سائیٹس کے مطابق ریپلائی کا آپشن چینل کی اپ ڈیٹ کلے ساتھ ہی ہوگا۔ لیکن اس میں بھی صارفین کی ذاتی معلومات کو خفیہ رکھنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

چینل کے ایڈمن کو یہ تو معلوم ہوگا کہ ان کی اپ ڈیٹ پر کتنے لوگوں نے رہلائی کیا ہے لیکن اسے رپلائی کرنے والے صارف کا نمبر معلوم نہیں ہوسکے گا۔ البتہ اگر چینل کے ایڈمن کے پاس آپ کا فون نمبر محفوظ ہے یا آپ ایڈمن کو فالو کررہے ہیں تو ایڈمن کو آپ کا نام ظاہر ہوگا۔

پاکستان