ماضی کے جادوگر فاسٹ بولر محمد آصف کا دعویٰ ہے کہ بابر اعظم اب بھی ان کی بولنگ کا سامنا نہیں کرسکتا۔
ٹوئٹر (ایکس) پر ایک سپیس سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف نے دعویٰ کیا کہ بابر اعظم کو سوچ سمجھ کر صحیح جگہ گیند کرائی جائے تو کھیل نہیں سکتے۔ وہ اب بھی اتنی اہلیت رکھتے ہیں کہ بابر اعظم ٹی 20 فارمیٹ میں ان کے پورے اوور میں کوئی رن ہی نہیں بناسکتے ۔ بابر اعظم کو کرایا گیا پورا اوور میڈن ہوگا۔
محمد آصف نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں قومی ٹیم کے کپتان کے لیے ہمارے پاس بابر اعظم کے علاوہ کوئی چوائس نہیں ۔
سابق فاسٹ بولر نے شاہد آفریدی پر الزام لگایا کہ وہ اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنانا چاہتے ہیں۔
ورلڈ کپ اسکواڈ کے حوالے سے انہوں نے حسن علی کے انتخاب پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہا کہ حسن علی درحقیقت بابر اعظم کی لابی کا کھلاڑی ہے، اسی لئے اسے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سابق فاسٹ بولر کی باتوں پر شاہد آفریدی اور بابر اعظم کے والد نے جواب بھی دیئے ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنائے جانے کے بااکل حق میں نہیں، وہ تو اسے لاہور قلندر کا کپتان بھی نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔
بابر اعظم کے والد نے کہا کہ اگر بابر اعظم محمد آصف کا پورا اوور میڈن کھیلے گا تو صرف اور صرف محمد آصف کے احترام میں ایسا ہوگا۔