امریکی فضائیہ ایک ایسے ای اسپورٹس مقابلے کی میزبانی کررہی ہے جو پائلٹس کو پیچیدہ جنگی حالات کے لیے بہتر تیاری میں مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ای اسپورٹس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے میٹر ( MITRE ) نامی ایک دفاعی کمپنی کے ساتھ مشترکہ منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ کیونکہ میٹر کا خیال ہے کہ ای گیم کے ذریعے حملے کے دوران ہدف کے انتخاب اور ترجیحات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔
اس سلسلے میں MITER نے “ڈرون گارڈینز” گیم کھیلنے کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے ۔ جس میں شرکا کو فضائی مشن کا آغاز کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھتے ہوئے دشمن کے حملوں سے بچنا ہوگا۔
امریکی دفاعی کمپنی کے مطابق “ڈرون گارڈینز” بیک وقت براہ راست حملے، اس سلسلے میں حکمت عملی تیاری اور پہیلیوں کے حل پر مشتمل ہے۔ اسے کھیلتے ہوئے گیمرز کو بری، بحری، فضائی اور سائبر حملوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں انہیں ٹیموں کی شکل میں مشترکہ دفاعی حکمت بنانی ہوگی۔
اس گیم کو ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ حقیقی زندگی میں ہوائی اڈوں کو محفوظ اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کی حکمت عملی تیار کی جاسکے۔
“ڈرون گارڈینز” پہلا منصوبہ نہیں جسے فوجیوں کی تربیت کے لیے استعمال کیا جارہا ہو۔ امریکی فوج میں اس کی ایک مکمل تاریخ ہے۔ 1993 میں مقبول عام ویڈیو گیم سپر نینٹینڈو بھی درحقیقت فوجیوں کو نشانہ بازی کی تربیت دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔